حیدرآباد( رپورٹ: ندیم شیخ)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کوگوٹھ کرن خان شورو حیدرآباد میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کے بڑے بھائی محمد بخش خان شورو عرف بابل خان شورو کی تقریب دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے باعث مسرت،اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے محمد بخش خان شورو عرف بابل خان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے ۔رسم دستاربندی میں رئیس محمد بخش خان شورو کی دستار کا سب سے پہلے بل انکے روحانی مرشد مخدوم جمیل الزماں، دوسرا بل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ و تیسرا سردار علی گوہر مہر اور چوتھا بل میر منظور پہنور نے دیا،جبکہ جام تماچی انڑ، پیر فضل شاھ، بابل خان، محمد خان جونیجو و دیگر نے بھی دستار کو بل دیا،اس موقع پر بابل خان شورو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری قوم کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کو تعلیم دلوائیں اور اپنی قوم کے نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے بچا کر ان کو امن پسند معزز شہری بنائیں۔اس موقع پرصوبائی وزراء جام خان شورو ، امتیاز شیخ، منظور وسان، اسماعیل راہو، سعید غنی، مخدوم محبوب الزماں، خصوصی معاونین ارباب لطف، قاسم نوید قمر،پیر نور الحق قریشی، ایم پی اے امداد پتافی، تاج محمد ملاح، سہراب سرکی، پیر امجد شاھ جیلانی، رانا حمیر سنگھ، پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ،ریاض شاھ شیرازی، نعیم کھرل، دوست علی راہموں، راشد شاہ راشدی، اعجاز جکہرانی، سکندر شورو، ،نظیر راہو، سرادر حاکم نوحانی، سردار برہان چانڈیو، پیر غلام رحمانی جیلانی، تاج محمد ملاح، سائین بخش جمالی، قدیر احمد رانجھانی کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن، ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد سوائی خان چھلگری، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پیر محمد شاھ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو ودیگر مختلف برادریوں کے سرداروں و معززین نے شرکت کی۔
امید ہے بابل خان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے ،مراد علی شاہ
Dec 23, 2022