نواب شاہ (بیورو رپورٹ) محکمہ وومین ڈیولپمنٹ شہید بینظیرآباد کے تعاون سے کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن میر نادرعلی ابڑو ، سید ندیم حیدرشاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ نسیم حسن مستوئی و دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاخواتین کو ہرا ساں کرنے کی روک تھام ناگزیرہے۔