شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے غفلت برداشت نہیں،فاروق خان


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایڈمنسٹریٹرحیدرآبادمحمد فاروق خان نے میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس میں تمام شعبہ جات کے دفاتر وں کا دورہ کیا اورتمام شعبہ جات کے افسران و اسٹاف سے ملاقاتیں کیئں اور بلڈ نگ کا جائزہ لیا،کاموں سے مطابق معلومات لیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کے حوالے سے وزٹ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سرو سز سراج شاہ ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق خان کے ہمراہ میونسپل کمشنر فا خر شاکر نے حیدر چوک، اسٹیشن روڈ، ہیر آباد اللہ والا چوک، سخی پیر چوک، ٹمبر مارکیٹ، فقیر کا پڑھ،گلشاہ بخاری روڈ، گئوشالہ کے مختلف علاقوں میں صحت و صفائی کے کاموں کا جائزہ لیااور انہوں نے مختلف علاقوں میں موجود کچرے کے ڈھیروں کو فوری لفٹ کرنے وصفائی ستھرائی کے کاموں کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، ایڈمنسٹریٹر محمد فاروق خان نے سینیٹشن اسٹاف کو تاکید کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں صحت و صفائی سے متعلق مسائل پیدا نہ ہوں۔اسکے علاوہ ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد محمد فاروق خان   نے بلدیہ کے مختلف دفاتروں بلدیہ ورکشاپ الوحید اسکوئر، فقیر کا پڑھ فائر اسٹیشن،ہیلتھ آفس، ٹیکسیشن آفس الیکٹرک آفس،انجنئیربرانچ،پرنٹنگ پریس،شوشل و یلفیر آفس،جنرل برانچ،انفارمیشن،اکائونٹ آفس و دیگر آفسز کا بھی دورہ کیا اورمسائل کے حل کے لئے جلد لا ئے عمل طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن