رشکئی اقتصادی زون کمیٹی نے   3 کمپنیوں کو ’’زون انٹرپرائزز‘‘کا درجہ دیا


لاہور( این این آئی)رشکئی خصوصی اقتصادی زون کمیٹی نے تین کمپنیوں کو زون انٹرپرائززکا درجہ دیا ہے، اس طرح وہ رشکئی خصوصی اقتصادی زو میں صنعتی پلاٹوں کے وصول کنندہ بن گئے ہیں ، رشکئی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا بہت بڑا منصوبہ ہے ۔خیبر پختونخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مطابق تینوں اداروں سے 1.2 ارب روپے کی اجتماعی سرمایہ کاری اور مقامی لوگوں کے لیے 500 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ان تینوں اداروں میں جی اینڈ ایس میڈکیور پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے جو صحت کے شعبے میں پاکستان کی متنوع مارکیٹ کو پورا کرے گا ۔یو اے ای ،یو کے گلوب پارک میٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں طویل اسٹیل، اسمارٹ فونز، فیرس اور نان فیرس سکریپ کے پس منظر کے ساتھ اپنا کام کر رہی ہے ۔ حارث محمود پرائیویٹ لمیٹڈ کھانے کی اشیا ء ، خام کپاس اور دیگر متفرق سامان برآمد کرے گا۔اب تک خصوصی اقتصادی زون کمیٹی نے 79.2 ارب  روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 68 ایکڑ اراضی لیز پر دیتے ہوئے 18 کاروباری اداروں کو منظوری دی ہے۔خیبر پختوانخواہ حکومت ، خیبر پختوانخواہ اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن رشکئی ایس ای زیڈ تیار کر رہے ہیں
 جو تقریباً 1,000 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے اس کی تکمیل پر رشکئی خصوصی اقتصادی زونز سے مقامی لوگوں کو 200,000 بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونے کا قوی امکان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن