فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) کلکٹرکسٹم ڈرائی پورٹ فیصل آباد محمد سعید وٹو نے اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے کنٹینرز کے ذریعہ شپ منٹ کرانے والے صنعتکاروں اور ایکسپورٹروں کونہ صرف کراچی جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائینگی بلکہ انہیں خصوصی ڈسکانت بھی دیا جائیگا۔ یہ یقین دہانی انہوں نے چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے ہمراہ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (APBUMA )کے چیئر مین نارتھ ژون انجینئر محمد بلال جمیل کی دعوت پر APBUMA زونل آفس کا دورہ اور اسکے عہدیداروں اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں انجینئر محمد بلال جمیل اورAPBUMA کے سینئر رہنماںعمران محمود شیخ سابق سینئر نائب صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس، شہزاد احمد، محمد طیب ، خالد ندیم اور دیگر نے کنٹینر شپ منٹ کرانے والے صنعتکاروں اور ایکسپورٹروں کے مسائل سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔ جسکے جواب میںکلکٹرکسٹم ڈرائی پورٹ فیصل آباد محمد سعید وٹو نے متذکرہ سہولیات کا اعلان کیا جس پر آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ارکان نے انکا شکریہ ادا کیااورفیصل آباد ڈرائی پورٹ کو فعال بنانے بارے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہاکہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور فیصل آباد کے تاجر و صنعتکار ملکی معیشت اور سرکاری محاصل کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اگر حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو ریلیف دے توایکسپورٹ میں اضافہ اوربے روز گاری کا یقینی خاتمہ ہوگا ۔
فیصل آباد ڈرائی پورٹ پوصنعتکاروں ، ایکسپورٹروں کوکراچی جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائینگی :سعید وٹو
Dec 23, 2022