لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ ( پیاف) کے چیئرمین فہیم الرحمان سہگل نے سینئر وائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اوروائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2023ء کیلئے نومنتخب عہدیداران نو جوان قیادت میاں خرم الیاس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن( ایل ٹی آئی اے) سہیل اکبر کو سینئر وائس چیئرمین او ر احمدمنیر چائولہ کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران صنعتکار برادری کے نمائندہ ہیں اور صنعتکار و تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں وہ بطور عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے پیاف و لاہور چیمبر کے ساتھ ملکر صنعت و تجارت سے وابستہ مسائل کو احسن طریقہ سے حل کروائیں گے۔فہیم الرحمان سہگل نے آج پیاف گلبرگ آفس سے مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عہدیداران لاہور ٹائون شپ انڈسٹری کے مشہور صنعتکار اور سماجی شخصیت ہیں اور یہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر بزنس کمیونٹی کی آواز بنیں گے۔ چیئرمین ایل ٹی آئی اے میاں خرم الیاس پیاف اور لاہور چیمبرکے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں پہلے سے ہی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہونیوالے کاروباری مندے کی وجہ سے پریشان ہے اور مہنگائی کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھنے سے دہری مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہ تمام کاروباری طبقہ کو ملکرنامساعد حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کروایا جائے گا۔