جیمز ونس ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ  ٹی ٹونٹی میں شامل، ٹیم گلف جائنٹس  کے کپتان مقرر

Dec 23, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر )ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں شامل ٹیم گلف جائنٹس نے انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے بلے باز جیمز ونس کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق جیمز ونس ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور پاکستان سپر لیگ سمیت بگ بیش لیگ ، نیوزی لینڈ سپر سمیش، جنوبی افریقہ کی مزانسی سپر لیگ بھی کھیلے چکے ہیں۔ گلف جائنٹس میں بطور کپتان تعیناتی پر جیمز ونس کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ ایک اعزاز ہے اور یہ بڑی ذمہ داری ملنے کو خوش ہوں کہ ٹیم انتظامیہ اور کوچ اینڈی فلاور نے مجھ پر اعتماد کیا اور میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے اعتماد پورا اتروں ، گلف جائنٹس کے کوچ اینڈی فلاورکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جیمز کو عرصہ دراز سے جانتا ہوں۔
 وہ انتہائی محنتی اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور ہم لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں ٹائیٹل کے حصول کے لئے محنت کریں گے۔ گلف جائنٹس اسکواڈ میں جیمز ونس (کپتان)، شمرون ہیٹمائر، کرس جارڈن، کرس لین، ٹام بینٹن، ڈومینک ڈریکس، ڈیوڈ ویز، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، قیس احمد، رچرڈ گلیسن، اولی پوپ، ریحان احمد، سی پی رضوان، آیان افضل خان، سنچیت شرمااور اشونتھ والتھپا کش شامل ہیں۔ آئی ایل ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میںکھیلا جائے گا۔ لیگ میں 34میچز ہوگے۔دبئی میں 13جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اڈانی گلف جائنٹس 15جنوری کو ابوظہبی میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف اپنا افتتاحی میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں