مراکشی فٹبالرز کا وطن واپسی پر ہیروز کی طرح پْرتپاک استقبال

Dec 23, 2022


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) قطر فٹبال ورلڈکپ میں اسپین اور پرتگال جیسی مضبوط حریفوں شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش پہلی عرب اور افریقی ٹیم ثابت ہوئی، میگا ایونٹ کی عمدہ کارکردگی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔ واپسی پر کھلاڑیوں کیلئے بس پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ہزاروں مراکشی شائقین فٹبال اپنے ہیروز کی جھلک دیکھنے کیلیے سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ٹیم کو پْرتپاک انداز میں خیرمقدم کیا۔بس کی چھت پر موجود کوچ ولید ریگاریگوئی نے بھی مداحوں کے نعروں کا جواب ہاتھ لہرا کر دیا جبکہ مراکشی فٹبالرز نے اپنی ماؤں کے ہمراہ بادشاہ کے استقبالیے میں شرکت کی، تقریب کے دوران بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی کوچ ولید الرکراکی کوآرڈر آف دی تھرون سے نوازا۔ورلڈکپ میں پرتگال کے خلاف مراکش کی تاریخی جیت کے بعد سفیان بوفال کو بھی والدہ کیساتھ سٹیڈیم میں جیت کا جشن مناتے دیکھا گیا تھا۔فیفا ورلڈ کپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی مراکشی ٹیم کے اعزاز میں شاہی محل میں استقبالیے کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کے ساتھ شرکت کی۔ ٹوئٹر پر ٹیم کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں کھلاڑی اپنی ماؤں کیساتھ مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے استقبالیے میں شریک ہیں۔مراکش کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی کارکردگی کے پیچھے کھلاڑیوں کی ماؤں کا کافی اثر رہا ہے جو سٹیڈیم کے اندر اور باہر اپنے بیٹوں کو سپورٹ کرتی نظر آئی ہیں۔ پرتگال کے خلاف بھی جیت کے بعد کھلاڑی سفیان کو والدہ کے ساتھ جیت کا جشن مناتے دیکھا گیا تھا۔تقریب میں بادشاہ نے مراکشی رائل فٹبال فیڈریشن کے صدر فوزی لقجع اور قومی ٹیم کے کوچ کو آرڈر آف دی تھرون سے نوازا جبکہ مراکشی کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے اور تکنیکی ٹیم سمیت میڈیکل ٹیم کو شاہی تمغے دیے گئے۔

مزیدخبریں