حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) سیاسی وسماجی شخصیت حاجی عارف خان اور محمدصہیب احمد نمبردار نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہم سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کے دلی مشکور وممنون ہیں جنہوںنے پہتی کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری یقینی بنائی جس سے یہاں کے عوام کے مسائل میں نمایاں کمی بھی آئے گی اور عوام کو بہتر سفرکی سہولیات میسر ہونگی پہتی کے عوام کے گلیوں ونالیوں کے پختگی سے یہاں کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہمارا اور پہتی کے عوام کا ہر ممکن تعاون اور ساتھ ہمیشہ ملک امین اسلم کے ساتھ رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ ملک امین اسلم کو جب بھی موقع ملا ہے انہوںنے اقتدار میں ہو یا نہ ہوں عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ملک امین اسلم کے ساتھ بزرگوں کے وقت سے چلے آرہے ہیں جو ضلع اٹک علاقہ چھچھ اور ملک پاکستان کیلئے مخلص ہیں۔