ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر میر حمزہ نے ٹوئٹر پر صبر سے متعلق قرآنی آیت شیئر کردی

Dec 23, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بالر میر حمزہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں نام نہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر قرآنی آیت شیئر کی،ٹوئٹر پر میر حمزہ کی جانب سے شیئر کی گئی قرآنی آیت کا ترجمہ ہے کہ اور یہ حقیقت ہے کہ جو صبر سے کام لے اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے،کرکٹر کی جانب سے شیئر کردہ ٹوئٹ پر کسی قسم کا کیپشن نہیں لکھا گیا،میر حمزہ کی ٹوئٹ کے بعد صارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں حوصلہ دیا جا رہا ہے اور صبر کی تلقین کی جا رہی ہے۔صارفین نے لکھا حوصلہ رکھیں، آپ کا وقت آئے گا، انشا اللہ مضبوط رہیں حمزہ، انشااللہ آپ کا وقت آئے گا ،شاباش میرے چیتے، چاہے جتنی مرضی ناانصافی ہو، محنت کرو، انشا اللہ پھل ملے گا ۔

مزیدخبریں