عوامی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کاقیام ضروری 


  بیول(نامہ نگار)عوامی مسائل کے حل کے لیے مقامی حکومتوں کاقیام ضروری۔ فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔مقامی سطح پر عوام کے مسائل اس وقت حل ہوسکتے ہیں جب وہ اپنے نمائندوں تک رسائی حاصل کر سکیں اس کے لیے ضروری ہے کہ جتناجلدی ہو سکے بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں بلدیات جمہوریت اور ترقی کی ضمانت ہے تاریخ گواہ ہے کہ مقامی سطح پر عوام کے مسائل اسی وقت حل ہوئے جب بلدیاتی ادارے موجود ہوں ۔وفا ق اور صوبائی حکومت آپس میں لڑنے کی بجائے بلد یات کو مضبوط بنائے۔ان خیالات کااظہار بیول اور گردونواح کے افراد نے نوائے وقت سروے کے دوران کیا۔ان افراد نے مزیدکہا کہ ایم پی اے ایم این اے تک رسائی حاصل کرنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں جس کی وجہ سے وہ آج زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن