قاضی احمد اکبر کاعمران خان کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا دورہ 



 حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے سیکرٹری اطلاعات عمران خان کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا دورہ کیااس موقع پر سی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر محسن اشرف ،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر شوکت محمود ،عمران خان سیکرٹری اطلاعات کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کارکن موجو دتھے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ ٹراما سنٹر جو چھچھ کے عوام کی ضرورت تھی قلیل عرصے میں اس کی تعمیر مکمل ہونے کو ہے جس کی وجہ سے اہلیان چھچھ کو صحت کی بہتر سہولیات میسر ہونگی انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں سابقہ حکومت پنجاب نے حضرو میں ٹراما سنٹر کی منظوری دی تھی جس کاکام تیزی سے جاری ہے ٹراما سنٹر تعمیر ہونے کے بعد اس کا افتتاح کیا جائے گا جس میں چھچھ کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن