ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی او ایف واہ کے ور کرزکاکسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا ، البتہ ورکمین ایسوسی ایشن کے منتخب عہدیداران مزد وروںکے مسائل حل کروانے کی خاطرحکومت وقت کے وزراء اوردیگرحکام کیساتھ برابررابطہ میںرہتے ہیں،ایسوسی ایشن کے منتخب عہد یداران کے اس جائزاقدام کوبنیادبناکرانتظامیہ کی جانب سے مزدوروںکیخلاف کاrروائی کرنے کااشارہ دینا،کسی طرح بھی مناسب اورقرین انصاف نہیں،ان خیالا ت کااظہارن لیگ ضلع راولپنڈی کے صدر،سابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق نے پی او ایف ور کمین ایسوسی ایشن کے بعض عہدیداران اورور کر زکوانتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹسسز پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ واہ کامزدور،پی او ایف کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،اورورکمین ایسوسی ایشن کاپرسکون ماحول میںپرالیکشن اورمعیارکوہرصورت میںبحال وبرقراررکھنے کاماضی سے شاندارریکاڑچلا آرہاہے ،اورانشاء اللہ ادارے کی فلاح وبہبود،اورمفا دکوسا منے رکھتے ہوئے واہ کامزدور،آئندہ بھی اپنی سابقہ شاندار،خدمات اورادارے سے وفاداری کاعملی ثبو ت فراہم کرتارہے گا،انتظامیہ کومزدوروںکے اندر پائی جانے والی بے چینی کے خاتمہ کیلئے بروقت اور فوری اقدامات کرناہونگے۔