مری،پیچ ورک کا ناقص کامروڈ کارپٹنگ دوسرے دن ہی اکھڑنا شروع ہو گئی


 مری(بیورو چیف) ار ایم کے روڈ میں ہائی وے کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے انتہائی ٹھنڈے اور منفی درجہ حیرات میں پیچ ورک کا کام شروع کیا گیا جو دوسرے دن ہی اکھڑنا شروع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک میں بھی سیاحوں کے ساتھ علاقہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔اس سے قبل یہ پیچ ورک کا کام جون میں معقول درجہ حیرات میں کیا جاتا تھا لیکن اس بار سڑکیں پہلے ہی اکھاڑ دیں گئیں اور کئی ماہ بعد کام شروع کیا گیا سرد موسم اور منفی درجہ حیرات ہونے کی وجہ سے نئی کارپٹنگ دوسرے دن ہی  اکھڑنا شروع ہو گئی جیسے محکمہ نے مشین لگا کر اکھاڑ کر دوبارہ کرنے کی کوشش کی لیکن ناقص مٹیریل اور عجلت میں کیا جانے والا کام خراب ہونا شروع ہو گیا علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ محکمہ اور ٹھیکے داروں کی ملی بھگت اور مجرمانہ غفلت اور اپنے کمیشن اور کک بیکس کے لئے غریب ملک کے کروڑوں روپے کا ضیاں کسی صورت قبول نہیں کیونکہ یہ کام جون میں گرم موسم میں ہونا تھا جو نہیں کیا گیا اور برف باری کی امد کے موسم میں اس کو شروع کیا گیا جو عوام کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ناقص اور عجلت میں کئے جانے والے کام کی انکوائری کروائی جائے اور زمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن