عمران خان اب کبھی اقتدار میں نہ آسکیں گے،چوہدری ریاض  


 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست کا مقصد ملک کو ڈیفالٹ کروانے کے سوا کچھ بھی نہیں مگر وہ اطمینان رکھیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کے صدر چوہدری وقاص گجر،چوہدری ابرار اور چوہدری ایاز گجر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چوہدری تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی ،چوہدری توقیراسلم اور رمضان گجر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فسطائیت اور انتقام پر مبنی ذہنیت کے مالک ہیں وہ خود کے علاؤہ دیگر تمام مخالفین کو کرپٹ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہونے چار برس کے اقتدار میں ملک کے لیئے کوئی بھی بہتری کا کام نہ کرسکے ان کی صبح مخالفین کو برابھلا کہنے سے شروع ہوتی ہے یہ جمہوری اقدار اور سوچ سے نابلد ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن