جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ فرخ حمید نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے پانچ سال قید پچیس ہزارجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،مورخہ23-12-2021 کو جنڈ پولیس نے محمد جمیل عرف سیلو ولد محمداسلم ساکن اورنگ آباد سے 2607گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 360 بجرم 9C-CNSAتھانہ جنڈ درج کیا گیا امروز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنڈ محمد فرخ حمید نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ساڑھے پانچ سال قید اور اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جرمانہ عدم اڈائیگی کی صورت میں میں ملزم کو مزید ساڑھے پانچ ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی سزا میں ملزم کو سیکشن 382 کا فائدہ دیا گیا۔