ڈھرنال (ابرار حسین صابر )پاکستان تحریک ا نصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی ا سمبلی حلقہ این اے 50ا ٹک سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جرات و بہادری کا استعاہ بن چکے ہم ہر محاذ میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے امپورٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتیں اپنے اقتدار اور ساکھ بچانے کیلئے مایوس کن ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہی ہیں لیکن عوامی سمندر کے سامنے یہ ٹولہ ریت کی دیوار ثابت ہو گا باشعور عوام انکے گھنائونے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو مشکل سے مشکل حالات کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کا مستقبل ہے ،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میں سید زلفی بخاری نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ پورے ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں تاکہ غیر یقینی کی فضا ختم ہو ملک میں بحرانی کیفیت ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی انکا کوئی ایجنڈا ہے امپورٹڈ حکمرانوں نے اقتدار میںآتے ہی ملکی معیشت تباہ کر دی صنعتی شعبہ زوال پذیر ہو چکا مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے اپنے مقدمات ختم کروانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیاعوام انکے چہرے پہچان چکے ہیں قوم ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں ہے انہوں نے کہا کہ اٹک کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کوشا ں ہیں اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں
امپوٹڈ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ملک میں عام انتخابات کروائے جائیں
Dec 23, 2022