مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں، اب دوبارہ فلیٹیز ہوٹل میں حمزہ شہباز کو منتخب کروائیں گے؟؟مونس الہٰی نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں لکھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو، اعتماد کا ووٹ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا۔ اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب دوبارہ فلیٹیز ہوٹل میں حمزہ شہباز شریف کو منتخب کروائیں گے؟