جاپان: 30 سے ​​90 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان

جاپان کےشمالی اور مغربی علاقوں میں آج سے شدد برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔24 گھنٹوں میں بعض علاقوں میں 30 سے ​​90 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے جبکہ کیوٹو اور اوساکا کے علاقے میں آج صبح ہلکی برف باری ہوئی ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں جبکہ رواں ہفتے شدید برف باری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔رواں ہفتے جاپان میں ریکارڈ برف باری کے باعث بجلی،سیلولر کمیونیکیشن کا نظام متاثر ہوا تھا جبکہ ٹرین سروسز بھی تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔جاپان میں شدید برف باری کے باعث 20 سے 30 کلومیٹر ٹریفک جام رہا جسےصاف کرنے میں تقریباً تین دن لگے ہیں

ای پیپر دی نیشن