آسٹریلیانے بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیانے بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروادی۔بگ بیش لیگ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر بائولر کا پاؤں لائن سے باہر گیا تو سٹمپس لال ہوجائیں گی اور یہ نوبال قرار دی جائے گی۔کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر آگ جیسی روشنی نکلے گی۔میچ کے دوران چوکوں، چھکوں اور اوور کے درمیان بھی سٹمپس مختلف رنگ بکھیریں گے۔واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کے 11ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی۔جورڈن سلک کو 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن