لاہور(سپورٹس رپورٹر ) کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی ایشین کمیونیٹیز کیلئے کرکٹ کے میدان میں مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنا 4 سالہ ملٹی کلچرل پروگرام جاری کردیا۔ جنوبی ایشین کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے 70ہزار کھلاڑی آسٹریلین کرکٹ سٹرکچر کا حصہ ہیں جن کی تعداد کو بڑھا کر ایک لاکھ تک لے جانا ہے۔