لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کے چارج پر پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،جوتوں کے اوپر غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔ غزہ کیساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اظہار یکجہتی کیا، میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں بلکہ اس میں انسانی حقوق کی بات ہے۔ آئی سی سی کے چارج کے اوپرکرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں،بلے پر سٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا،جیسے باقیوں کیساتھ برتائوہے ویسے ہی میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے میرا ہرمحاذ پر ساتھ دیا ہے۔