فشنگ لنکس کا موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں،پی ٹی اے

Dec 23, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اعلامیہ کے مطابق سوشل میڈیا،واٹس ایپ کے ذریعے فشنگ لنکس بھیجے جا رہے ہیں جعلی لنکس میں کہا جاتا ہے اپ کی سم مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہے صارفین کو فشنگ لنکس کے ذریعے سمز کی تعداد جاننے کا کہا جاتا ہے ان فشنگ لنکس کا پی ٹی اے کے موبائل رجسٹریشن نظام سے کوئی تعلق نہیں یہ فشنگ لنکس عوام کو دھوکا دینے کیلئے بنائے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ عوام ان جعلی لنکس پر کلک کرنے سیگریز کریں صارفین کو کہا جاتا ہے لنک پر کلک نہ کرنے پر موبائل رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی ،ان جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے عوام سروسز کیلئے سرکاری پلیٹ فارمز کا استعمال یقینی بنائیں پی ٹی اے کی موبائل رجسٹریشن اور سمز سے متعلق اپلیکیشنز  پلیاسٹور پر موجود ہیں۔

مزیدخبریں