طارق محمود پی آئی او، سید مبشر توقیر  ایم ڈی پی ٹی وی تعینات 

اسلام آباد (خبر نگار+اے پی پی)وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تقرریاں اور تبادلے، انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر طارق محمود ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سید مبشر توقیر شاہ کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر مبشر حسن کاتبادلہ کر کے وزارت اطلاعات میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات سے جمعہ کو جاری الگ الگ نوٹیفیکیشنز کے مطابق انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر طارق محمود انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر فرائض انجام دے رہے تھے، اسی طرح بی ایس 21 کے افسر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سید مبشر توقیر شاہ کو وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت تین ماہ کی مدت یا ریگولر تعیناتی جو بھی پہلے ہو، تک پاکستان ٹیلی ویڑن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن