لندن(این این آئی)برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاونڈ سے پیچھے ہٹ گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی دستاویزات میں اب کم از کم تنخواہ کی حد 29 ہزار پاونڈ ہوگی۔برطانوی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاونڈ کرنے کا کہا تھا۔