سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا

 واشنگٹن (آئی این پی ) سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔ جولیانی کے مطابق ان کے کل اثاثے ایک ملین سے دس ملین ڈالر کے درمیان ہیں۔ انہوں نے سو ملین ڈالر سے پانچ سو ملین ڈالرہرجانہ ادا کرنا ہے۔ روڈی جولیانی کو عدالت نے ریاست جارجیا کے دو الیکشن کارکنوں پر دوہزار بیس کے انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں  148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن