کرونا میں کھانے پینے کی برآمدات پر پابندی کی معیاد31دسمبرکو ختم ہو رہی

Dec 23, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کرونا کے دوران پاکستان سمیت18ممالک  کی جانب سے50سے زائد کھانے پینے کی برآمدات پر عائد کی گئی پابندی کی معیاد31دسمبر 2023سے ختم ہو رہی ہے دنیا بھر میں کرونا کی وبا کے پھیلاو کے بعد ان اجناس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اب تک یہ پابندیاں اپریل2022سے لیکر اب تک قرار ہیں جن ممالک نے یہ پابندیاں ختم کرنی ہیں یا ان کی مدت میں مذید توسیع کروانی ہے تو ان ممالک کو اس بارے میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) اور عالمی بینک کو پیشگی آگاہ کرنا ہوگا عالمی بینک کی جانب سے ہر ماہ جاری کئے جانے والے فوڈ سیکیورٹی اپ ڈیٹ برائے ماہ نومبر میں بتایا گیا ہے کہ جن ممالک  نے کھانے پینے کی اشیاء  کی برآمدات پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ان میں اور  ان پابندیوں کی معیاد31دسمبر 2023کو ختم ہو رہی ہے ان ممالک میں پاکستان نے چینی، افغانستان نے گندم،الجیریا نے چینی، پاسٹا، ویجیٹیبل گھی، اور گندم سے بنی دیگر اشیاء،رجنٹینا نے سویابین آئل، سویا بین میل، بنگلہ دیش نے چاول،برکینا فاسو باجرا، کارن فلاور، جوار کا آٹا،   بیلا راس نے سورج مکھی کے بیج، رائی، بارلے، مکئی، گندم، باجرا، سرسوں کے بیج، چوقندر، کھل بنولہ، اور تیل دار بیج،   چائینا مکئی کا دلیہ،انڈیا ٹوٹا چاول، گندم،  چینی،  سیکینڈ گریڈباسمتی چاول، آٹا، تل، میدہ، باسمتی چاول، پیکٹوں میں بند  ابلنے کیلئے چاول، اور سیلہ چاول،کوسووو گندم، کارن فلاور، ویجیٹیبل آئل، نمک، چینی،کویت گندم، مکئی اور ویجیٹیبل آئل،لبنان پراسیس شدہ فروٹ،سنزیاں، مکئی اور گندم،  چینی، ڈبل روٹی،مراکش ٹماٹر، پیاز اور آلو،روس نے چاول، اور بھیڑ بکریاں، سویابین، سورج مکھی کے بیج اور تیل، گندم، مکئی اور باجرا،سربیاء  مکئی، سورج مکھی کا تیل، تھائی لینڈ چینی،  تیونس فروٹ اور سبزیاں، ترکی مرغی کا گوشت،  انڈے، سبزیاں،  اور فروٹ، مکئی، گندم، بارجرہ، تیل دار بیج، کوکنگ آئل،یوگینڈا مکئی، چاول، سویابین میل شامل ہیں۔

مزیدخبریں