مریم نواز‘ علیم خان این اے 119 میں  آمنے سامنے آ گئے‘ متحدہ شہباز شریف  کو سیٹ دینے پر رضامند نہیں

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز اور علیم خان این اے 119 میں آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں رہنما این اے 119 سے انتخاب لڑیں گے۔ (ن) لیگ علیم خان سے این اے 117 پر انتخابی اتحادکر سکتی ہے۔ عون چودھری کیلئے این اے 127 کو زیرغور لایا جا سکتا ہے۔ جہانگیر ترین کیلئے لودھراں سے (ن) لیگ انتخابی اتحاد کر سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کراچی سے این اے 242 کی سیٹ شہباز شریف کو دینے کو تیار نہیں۔ شہباز شریف 2018 ء کے الیکشن میں این اے 242 میں دوسرے نمبر پر تھے۔ ایم کیو ایم سے بات چیت کیلئے شہباز شریف کا کراچی جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن