لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی کے پارلیمانی بورڈ مجلس عاملہ نے چاروں صوبوں کے امیدواروں کی نام فائنل کردیئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان‘ پشین سے الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی محمد اکرم خان درانی، مولانا عبدالقیوم ہالیجیوی، مولانا عطاء الرحمن، مولانا عبدالبدالواسع، حافظ حمد اللہ، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا فضل علی حقانی، مولانا اسعد محمود، مولانا راشد محمود سومرو، محمد اسلم غوری، سینیٹر طلحہ محمود، مولانا فیض محمد، مولانا قمر الدین اور مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا لطف الرحمن اور دیگر رہنما انتخاب لڑیں گے جبکہ مکمل لسٹ جلد قائد جمعیت جاری کریں گے۔ جے یو آئی اب نئے عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔ تمام امیدواروں کا ہدایت دی گئی ہے وہ عوام کے ساتھ رابطے کریں اور بھر پور انتخابی مہم چلائیں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کا واضح موقف انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔ آئین کا بھی یہی تقاضا ہے۔ نگران حکومت انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کی اپنی آئینی ذمے داری پوری کرنے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کرے۔ شفاف انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔ اسی سے ملک میں استحکام آئے گا۔