کور کمانڈر لاہور کے ساتھ کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا افتتاح، ہفتوں کا کام دنوں میں کیا: محسن نقوی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  صوبائی کابینہ اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کے ساتھ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ 150روز کی بجائے صرف 90روز میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کو مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کے ساتھ فلائی اوورکا معائنہ کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکی تکمیل سے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سے ڈیفنس موڑ، والٹن تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گیا ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور 3 لینز پر مشتمل اور 742 میٹر طویل ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور سے روزانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ہوگی۔ سی بی ڈی نے پراجیکٹ پر بہت محنت کی ہے۔ پاک آرمی کی اراضی تھی، پراسیس طویل تھا لیکن کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکو مکمل کرنے کے لئے ہفتوں کا کام دنوں میں کیا۔ ڈیفنس فیز6 سے لبرٹی تک کا سفر 15منٹ میں طے ہو گا جبکہ والٹن روڈپر 5منٹ میں پہنچ سکتے ہیں۔ والٹن روڈ پراجیکٹ کو 31جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ والٹن روڈ مکمل ہونے سے عوام کو بہت ریلیف ملے گا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کور کمانڈر لاہور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکی تکمیل میں ہر موقع پر بھرپور سپورٹ کیا۔ سی بی ڈی میں ڈپلومیٹک انکلیو بن رہا ہے، جس سے علاقہ مزید ترقی کرے گا۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ زیر علاج بچوں کے والدین نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تین تین روز بعد دینے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شکایات کی فوری تصدیق کے بعد موقع پر ایکشن لیتے ہوئے سیکر ٹری صحت کو فون کیا اور ہدایات جاری کیں کہ پنجاب بھر کے ہسپتال 24گھنٹے میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس مریضوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس تاخیر سے دینے والے ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی رپورٹس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا اور رپورٹس کی مریضوں کو بروقت فراہمی کے عمل کو ہر سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے زیر علاج بچوں کی ماؤں سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا اور  اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کے لئے ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے میں زیر تعمیر تھانے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے فائرنگ کے نتیجے میں 5مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس  اظہار کیا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...