لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور دیگر اقلیتی وکلاء اور ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا اس موقع پر چیئرمین آئی ایم آر ایف سیمیوئل پیارا، بشپ آف سیالکوٹ ایلون جون سیمیوئل، ایڈوائزر آئی ایم آر ایف ای پرویز اور ایڈووکیٹ عدنان شمیم بھٹی سمیت دیگر موجود تھے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ میں کرسمس کا کیک کاٹنا باعثِ مسرت ہے ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں اور ہمارا آئین تمام مذاہب کے لئے یکساں حقوق فراہم کرتا ہے پاکستان کے وجود میں آنے کا مقصد تمام قوموں کو برابر بنیادی حقوق کی فراہمی تھا اور اس وجہ سے ہمارے ملک کے آئین کے آرٹیکلز 20، 25 اور 36 کے تحت اقلیتی حقوق اور مذہبی آزادی کو مقدم رکھا گیا ہے۔ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کرسمس تقریب کے انعقاد پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا شکریہ ادا کیا۔