وزیراعظم آفس میں کرسمس تقریبات، وزیر خارجہ، علماء کرام کی شرکت

Dec 23, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آفس میں کرسمس کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر خارجہ سمیت مسیحی برادری اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ اللہ کرے اس ملک میں ایسی خوشیوں کے مزید مواقع پیدا ہوں۔ اپنے روٹھے ہوئے بھائی کو سینے سے لگانا بھی کرسمس ہے۔ آج کے دن وزیر خارجہ کی موجودگی مسیحی برادری سے محبت کی نشانی ہے۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تقریب کے آخر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک پیش کی۔

مزیدخبریں