8 فروری انقلاب اور ظالموں کی سیاسی موت کا دن ہے: سراج الحق

Dec 23, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت نے الیکشن کمشن سے مطالبہ کیا کہ قومی انتخابات شفاف، غیر جانبدارانہ ہوں اور الیکشن مہم میں دولت کی ریل پیل اور نمائش کا خاتمہ ممکن بنایا جائے۔ الیکشن ضابطہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ قوم انتخابات میں بیرونی عناصر، اداروں کی مداخلت کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ الیکشن سے قبل ہی ان کی شفافیت پر سوال اٹھ گیا تو ملک مزید سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہوگا۔ الیکشن کمشز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرے تاکہ قوم کا اعتماد بحال ہو۔ تیمر گرہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے پاس انتخابات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ شیڈول آنے سے شکوک و شبہات ختم ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یقیناً ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے اور ان کی خواہش تھی کہ یہ کسی بہانے ملتوی ہو جائیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں الیکشن میں شکست نظر آتی ہے۔8 فروری انقلاب اور ظالموں کی سیاسی موت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی ضرورت ہے۔ خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کی ضرورت ہے۔ افغان قوم کو پاکستان نے چالیس سال سپورٹ کیا ہمیں کسی صوت بھی بھارت کو اجازت نہیں دینی چاہئے کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔

مزیدخبریں