پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے مسلم لاز آرڈیننس میں ترمیم کر دیں۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پی کے نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ترمیم مسلم فیملی آرڈیننس سیریل نمبر 13 اور 23 میں کر دی گئی ہے۔ نکاح نامہ میں کیش‘ منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی صورت میں حقر مہر کی تفصیلات درج کرنا ہوں گی۔ نکاح نامہ میں حلف ختم نبوت بھی لازمی قرار دیا گیا۔ دولہا اور دلہن دونوں حلف ختم نبوت کے پابند ہوں گے۔ نکاح نامے پر دولہا‘ دلہن‘ وکلاء اور گواہان کے دستخط ہوں گے۔ نکاح نامے پر رجسٹرار کے دستخط اور مہر بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔