سیاسی جماعتیں قرضے اتارنے کی حکمت عملی ، ٹیکس اصلاحات کو منشور کا حصہ بنائیں:لاہور ٹیکس بار

لاہور( کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں غیر ملکی قرضے اتارنے کی حکمت عملی اور ٹیکس اصلاحات کو اپنے اپنے منشور کا لازمی حصہ بنائیں۔ معیشت کو چلانے کیلئے تھنک ٹینک کی طرز پر ادارہ بنایا جائے جس میں چیمبرز ،ٹیکس بارز ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور معاشی ماہرین کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر زاہد پرویز،جنرل سیکرٹری اعجاز علی بھٹی ،نائب صدر رانا کاشف انور،جوائنٹ سیکرٹری چودھری اصغر جالندھری اورفنانس سیکرٹری عامر رحمان نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے کامیاب ممالک کی طرح ہمیں بھی مجموعی آمدن میں اضافے کیلئے روایتی شعبوں کے ساتھ نئے شعبے تلاش کرنا ہوں گے۔ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کو پروموٹ کیا جائے اور اسے ویلیو ایڈیشن کی جانب لایا جائے۔ زراعت پر توجہ مرکوز کی جائے ،ملک بھر میں بیکار پڑے لاکھوں ایکڑ رقبے کو کسانوں کو دیا جائے اور انہیںآباد کرنے کیلئے بلا سود قرضے دئیے جائیں۔ ہمیں زرعی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن