لاہور(کامرس رپورٹر) ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے لاہور میں 2 نئی سپر مارکیٹس کا افتتاح کردیا جو ماجد الفطیم کے پاکستان میں ریٹیل کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار ہے۔ اس اقدام سے ماجد الفطیم کی پاکستان میں موجودہ سرمایہ کاری بڑھ کر 14 ارب روپے جبکہ ملک میں کارفور سٹورز کی کل تعداد 13 ہو گئی۔ ڈیفنس فیز 7 (سیکٹر ٹی) اور ڈیفنس فیز 11 (ڈی ایچ اے- رہبر، بلاک 2 ایم)میں واقع نئے سٹورز،روایتی سپر مارکیٹ کے مقابلے میں بہتر طور پر اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کوگراسری سے لے کر ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء فراہم کریں گے۔ ان نئے سٹورز میں بیکری اور ڈیلی کی سہولیات بھی موجود ہیں جہاں نہ صرف صارفین کو وسیع ورائٹی دستیاب ہوگی بلکہ سٹور میں موجود کیفے میں بیٹھ کر کھانے کا لطف بھی اٹھاسکتے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق تازہ گوشت بھی ان سٹورز میں میسر ہوگا۔نئے سٹورزمیں ماجد الفطیم کی منفرد ہیلتھ اینڈ بیوٹی کانسیپٹ سٹور مائیلی کی مصنوعات بھی دستیاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹورز کے اندر فارمیسی کی سہولت بھی موجود ہے ۔ یہ سپر مارکیٹس صارفین کی روزمرہ زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ون سٹاپ حل ثابت ہوگی۔کمپنی ملکی معیشت میں اپنے مثبت کردار کی ادائیگی کیلئے بدستور پرعزم ہے۔