پنجاب بار کی وکلاء کے گھروں پر چھاپے ‘گرفتاریوںکی مذمت‘فوری رہائی کا مطالبہ

Dec 23, 2023

لاہور(خبرنگار) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین بشارت اللہ خان م چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی آصف شہزاد چوہدری ممبران بار کونسل چوہدری عرفان سعید،رانا ابرار احمد خان،ظہیر احمد چیمہ،شمشاد احمد باجوہ، چوہدری عمر فاروق اکبر،راحیل کامران چیمہ،قاسم محمود بابا،اورنگزیب مرل، چوہدری نوید احمد وڑائچ،اور محمد فاروق کھوکھر نے ملک بلال نظر ایڈووکیٹ سمبڑیال بار ایسوسی ایشین مسٹر شاہنواز بٹر ایڈووکیٹ‘عثمان سندھوایڈووکیٹ، علی رضا ایڈووکیٹ، اور حق نواز ہنجرا ایڈووکیٹ گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کوغیر قانونی طور پر گرفتار کرنے ،سینئر بار ممبر محمد خورشید انور خان ایڈووکیٹ کے گھر پر پولیس کے غیر قانونی چھاپہ اور محمد عامر خان گڈ بخیل ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی پی او میانوالی کوتنبہیہ کریں کہ وہ وکلاء کو حراساں نہ کریں اور گرفتار وکلاء کو فی الفور رہا کریں بصورت دیگر وکلاء راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

مزیدخبریں