لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کا انعقادکیا گیا۔پاک فوج،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، سپیشل برانچ و دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے موک ایکسر سائز میں حصہ لیا۔الارم بجا کر فرضی حملہ تخلیق کرکے جوانوں کاریسپانڈ ٹائم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے دستے اور پولیس یونٹس نے فرضی حملہ کو ناکام بنانے کا مظاہرہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے الرٹ ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔موک ایکسرسائز کا مقصد فورسز کو ہمہ وقت چاک و چوبند رکھنا ہے۔سید علی ناصر رضوی نے ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی مشقیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔