آئی جی پنجاب نے مسیحی افسروں ‘ملازمین کیساتھ کرسمس کیک کاٹا ‘تحائف تقسیم

Dec 23, 2023

لاہور(نامہ نگار)کرسمس کی مناسبت سے سنٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا، تحائف تقسیم کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کرسمس تہوار کی خوشیوں میں مسیحی بھائیوں کیساتھ برابر کی شریک ہے۔ صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر 26 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر کے گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور کمیونٹی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔پنجاب پولیس کے مسیحی سمیت 3 ہزار 800 سے زائد اقلیتی افسران و اہلکار شہریوں کو تحفظ اور خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ تمام مذاہب امن، سلامتی،  محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچے جہاں مسیحی بچوں نے گلدستہ سے استقبال کیا۔

مزیدخبریں