لاہور(کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ غزہ میں عارضی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں اسرائیل اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔ 75 سال سے اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر زبردستی قبضہ کر کے قتل وغارت گری کے ذریعے فلسطینیوں سے ان کا وطن چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔ مظلوم فلسطینی عوام اپنی جانوں ومال کی قربانی دے کر اس کے سامنے سینہ سپر ہیں ۔