لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب،سندھ، خیبر پی کے، بلوچستان سمیت پورے ملک سے قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواران کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پورے ملک سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو لاہور میں حلقہ این اے 117 سینئر نائب صدر فیصل ندیم کراچی NA 235 نائب صدر طلحہ سعید این اے 122،فنانس سیکرٹری اے آر نقوی پی پی 156،حافظ عبد الرؤف این اے 119، خالد نیک گجر پی پی 162جنرل سیکرٹری پنجاب مزمل اقبال ہاشمی گوجرنوالہ این اے 77 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا کہ ملکی استحکام کیلئے بروقت الیکشن کا ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنیوالی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔