لاہور(خبرنگار) نگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کرسمس پر عیدی تقسیم کی۔ کمشنر لاہور آفس کے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور عیدی پیش کی۔ وہاب ریاض نے کہا کہ کرسمس کی خوشیاں تمام مسیحی برادری کومبارک ہوں۔خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔
وہاب ریاض ، کمشنر لاہور کی کرسمس پر مسیحی ملازمین کو مبارکباد،عیدی تقسیم کی
Dec 23, 2023