لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر نے سنیئر افسروں اور مسیحی سٹاف کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ سیکرٹری مائنز بابر امان بابر نے مسیحی سٹاف کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی۔ مسیحی سٹاف میں پنجاب حکومت کی طرف سے کرسمس کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سیکرٹری مائنز بابر امان بابر نے کہا کہ مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اشفاق الرحمان اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل راشد لطیف بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔
محکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب
Dec 23, 2023