پاکستان میں رہ کر اپنی آرزئوں، امیدوں کی تکمیل کرنی ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد

Dec 23, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں عوام مایوسی اور نا امیدی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ ملکی حالات سب کے سامنے ہیں۔ لیکن ہمیں یہاں رہ کر اپنی آرزئوں اور امیدوں کی تکمیل کرنی ہے کیونکہ ہماری نسلوں اور اولادوں کا مستقبل ہی پاکستان سے وابستہ ہے۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے مضبوط بنانے کیلئے اس میں کیسے حصہ ڈالتے ہیں۔ ہمیں اپنی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے اپنا احتساب خود کرنا ہوگا۔ مایوسیوں اور ناامیدیوں کو اپنے سے دور کرنا ہوگا۔ محنت کریں اللہ سے مدد کی امید رکھیں۔  کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی۔

مزیدخبریں