حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس(رجسٹرڈ) کے انتخابات برائے سال 2024ء میں چودھری امجد پرویز چٹھہ چیئرمین، رانا محمد ارشد انجم صدراور حافظ محمد عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ کے فرائض مہر حبیب اللہ نے سر انجام دیئے جبکہ اراکین بورڈ میں نعیم قمر اور ظہیر اقبال بھٹی شامل تھے۔ دیگر عہدیداران میں وائس چیئرمین سجاد محمود مٹمل، جائنٹ سیکرٹری عطاء اللہ چاند، آفس سیکرٹری محمد شہباز گل ودیگر شامل ہیں۔ الیکشن میں کامیاب ہونے والے نو منتخب عہدیداران کا سابق چیئرمین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج نے حلف لیا۔بعدازاں کامیاب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں ممبران پریس کلب نے ریلی نکالی اور انہیں پھولوںکے ہار پہنائے جبکہ اس موقع پر شہریوں نے بھی ان پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں۔ادارہ نوائے وقت سے تعلق رکھنے والے نومنتخب چیئرمین پریس کلب چودھری امجد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ وہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوںکو بروئے کار لائیں گے۔