گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سرمایہ کاروں‘ تاجروں اور صنعتکاروں کی سہولت کیلئے کمشنر آفس میں بنایا جانے والا بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر10 جنوری سے باقاعدہ کام شروع کردے گا اور اس سنٹر کے قیام سے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے این او سیزایک ہی چھت تلے جاری ہوسکیں گے جس سے نہ صرف سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ مختلف محکموں سے متعلق این او سیز کے حصول میں درپیش مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا اور ون ونڈو آپریشن کے تحت اس بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر سے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو دوستانہ ماحول میں تمام سرکاری دستاویزات اور این او سیزبلا تاخیرحاصل ہوسکیں گے۔کمشنر نے ان خیالات کا اظہار بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل‘ صدرگوجرنوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ضیاء الحق(شیخ فیصل ایوب)‘ متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور گوجرانوالہ چیمبرکے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
بزنس فسیلی ٹیشن سنٹر10 جنوری سے باقاعدہ کام شروع کردے گا:کمشنر
Dec 23, 2023