اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022 کا میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا نتیجہ درست قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق نومبر2022 کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2024 تک درست ہے۔عدالت نے کہا کہ پٹشنرلائبہ رؤف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، ایم ڈی کیڈ پٹشنر نے پاس کیا اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ دوسال کے لیے موزوں تھا، پٹشنر نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینڈل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ایم ڈی سی نوٹس میں کہا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیڈ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا، 2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر2022 کے ایم ڈی کیڈ نتائج دو سال کے لیے موزوں ہیں۔عدالتی فیسلے میں کہا گیا کہ بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹوفیصلے سے پٹشنرسے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا، لہٰذا پٹشنرکا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہوگا، پٹشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔