محاذ جنگ پر روسی فوج کو چوہوں کا سامنا

فروری 2022ء سے روس اور یوکری جنگ جاری ہے۔ مشرقی علاقوں میں لیکن نئے اور غیر متوقع خطرات روسی اور یوکرینی فوجیوں کو یکساں طور پر نشانہ بنا رہے ہیں۔یوکرینی افواج نے چوہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بلیوں کو اگلے مورچوں پر چھوڑنا شروع کیا ہے۔ اب روس کی باری ہے۔یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے مطابق خارکیو کے علاقے میں اگلے مورچوں پر لڑنے والے روسی فوجی ایک پراسرار "چوہے کے بخار" میں مبتلا ہونے لگے۔یوکرینی انٹیلی جنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ "فوج کی شکایات کو ان کی قیادت نے نظر انداز کیا‘ ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق چوہوں کی وجہ سے یوکرینی فوج کو جنگ میں مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔چوہے کے کاٹنےکا واقعہ"چوہے کے کاٹنے کے باعث سپاہیوں کو جن علامات کا سامنا کرنا پڑا وہ لیپٹوسپائروسس کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ اسے "چوہے کے کاٹنے کا بخار" کہا جاتا ہے، جس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا یے۔ شدید سر درد، نیز جلد پر خارش، آنکھوں میں خون بہنا، گردے کا فیل ہونا، متلی اور قے جیسی علامتیں ہوسکتی ہیں۔انفیکشن کی وجہ عام طور پر متاثرہ جانوروں کے پیشاب کی وجہ سے ہوتی ہے۔تاہم لیپٹوسپائروسس کا علاج آسانی سے اینٹی بایوٹک سے کیا جا سکتا ہے۔البتہ اگر علاج کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو یہ "گردے کو نقصان، گردن توڑ بخار، نیز دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے گرد جھلی کی سوزش، جگر کی خرابی، سانس کی دشواری اور یہاں تک کہ موت کا باعث بن سکتا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خارکیف میں دونوں طرف کی خندقیں چوہوں سے بھر چکی ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ دونوں طرف کی فوجیں چوہوں سے تنگ آ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن