کورونا کے نئے ویریئنٹ ’’ جے این ون ‘‘کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔ جس کے تحت کھانسی، بخار اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک میں کورونا کےنئے ویریئنٹ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرلی گئی ہیں کیونکہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور مالز میں لوگوں کا ہجوم جمع ہوگا جس کی وجہ سے انفیکشن میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔کورونا کے نئے ویریئنٹ جے این.1 کے حوالہ سے تمام سرکاری، نجی اسپتالوں کے علاوہ چیف میڈیکل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی رہنما ہدایات پر عمل کریں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا جیسی علامات، کھانسی، بخار اور سانس کی بیماریوں کی شکایات کے ساتھ آنے والے مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کا علاج اس وقت تک کیا جائے گا جب تک کہ کوویڈ کی منفی رپورٹ نہیں آتی۔
کورونا کے نئے ویریئنٹ کا خوف، گائیڈ لائنز جاری
Dec 23, 2023 | 12:43