پھل کھانے سے پہلے کھانے چاہئیں یا بعد میں؟ ماہرین نے معمہ حل کردیا

پھل کھانے سے پہلے کھانے چاہئیں یا بعد میں؟ نئی تحقیق میں امریکی ماہرین نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔

ویب سائٹ hunimed.eu کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف بفیلو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے جسم کو انفلیمیشن پیدا کرنے والے مالیکیولز اور دیگر ایسے خطرناک اجزاءسے محفوظ رکھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کے یہ دشمن اجزاءغیرصحت مندانہ کھانا کھانے کے بعد بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں، بالخصوص چکنائی، کاربوہائیڈریٹس یا کیلوریز سے بھرپور کھانا کھانے کے بعد۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد پھل کھانے چاہئیں اور تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیے۔
امریکن جنرل آف کلینکیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر ٹیسٹا اور ان کی ماہر ٹیم نے بتایا ہے کہ بلیو بیریز، سیاہ آلو بخارا، سیاہ انگور، بلیک بیریز اور آلوچہ ایسے پھل ہیں جو سیلولر ایجنگ اور انفلیمیٹری بیماریوں کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ زیادہ فائدے کے لیے پھل کھانا کھانے کے بعد مناسب وقفے کے بعد کھانے چاہئیں یا دو بڑے کھانے کے درمیان۔

ای پیپر دی نیشن